Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ آصف زرداری کا بڑا سرپرائز

سابق صدر آصف زرداری نے بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سابق صدر آصف زرداری سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن ملتان کی رہنماء روبینہ شاہین اور دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے خان محمد جتوئی، ملک اسامہ ایڈووکیٹ نے بھی بلاول اور آصف زرداری کی پالیسیوں پر حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء عبدالمجید چنڑ نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ن لیگ کے پی پی 275 سے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی اور رہنماء ابوبکر کلنگ پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی 246 سے تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں