تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت شبیر علی قریشی بخیریت اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
شبیر علی قریشی کو 4 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
میاں شبیر علی قریشی نے رہائی کے فوری بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بیان بھی جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔



















