Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ غیر اخلاقی پوسٹ شائع کرنے کے الزام میں دو وکلا کے لائسنس معطل

پشاور: خیبرپختونخوا بار کونسل نے غیر اخلاقی پوسٹ شائع کرنے کے الزام میں دو وکلا کے لائسنس کو معطل کردیا۔

ترجمان کے پی بار کونسل کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل نے پشاور کے دو وکلا کا لائسنس معطل کردیا ہے جب کہ لائسنس معطلی کا فیصلہ خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹیو سید مبشر کی صدارت میں ہوا جب کہ وکلا پرسوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ شائع کرنے کا الزام تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں وکلا نے خیبرپختونخوا بار کونسل میڈیا اینڈ اسٹرائیک ریگولیشن کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں وکلا کے لائسنس تاحکم ثانی معطل کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں