سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں ایف سی کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
اجلاس میں سال 24-2023 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے، ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التوا پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے محکمہ صحت میں فرائض انجام دہی کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ کرلیا اور سی ٹی ڈی کیلئے سی ٹی ایف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔



















