انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 میں پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ عبدالشکور خان نے خود کو صوبائی حلقہ پی کے 40 سے پی ٹی آئی کا نامزد امیدوار قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار خان نے عبدالشکور کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عبدالشکور خان پی کے 40 سے فیورٹ امیدوار ہیں اور ان کو ہی ٹکٹ ملے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے کوشش کرنے والے آفتاب شاہ نے ہر صورت الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔



















