کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی۔
اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 242 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 242 سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ این اے 242 پر ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں، تاہم مصطفیٰ کمال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے دستبردار ہو گئے ہیں۔



















