Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 میں کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

گزشتہ سال 2023 میں کتنے پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اس حوالے سے حیران کُن اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2023 میں 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں روزی کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

8 لاکھ 62 ہزار 625 پاکستانیوں نے سال 2023 میں بیرون ملک نوکریوں کیلئے خود کو رجسٹر کروایا جبکہ 2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے اور 2015 میں یہ تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 571 تھی۔

ملک چھوڑ کر جانے والوں میں 3 لاکھ 85 ہزار 892 لیبر کے شعبے سے وابستہ تھے، ان کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں میں 1 لاکھ 96 ہزار 575 ڈرائیورز، 8 ہزار 741 انجینئرز، 7 ہزار 390 اکاونٹنٹس، 3 ہزار 486 ڈاکٹرز اور 1533 ٹیچرز شامل ہیں۔

جن لوگوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی ان میں 22 ہزار 760 افراد بہت پڑھے لکھے تھے جبکہ 45 ہزار 687 افراد وہ تھے جو کہ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کے علاوہ 3 لاکھ 14 ہزار 932 افراد بھی اسکلڈ کیٹیگری میں ہی بیرون ملک منتقل ہوئے، 86 ہزار 593 افراد سیمی اسکلڈ جبکہ 3 لاکھ 95 ہزار 653 افراد وہ تھے جنہیں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں تھی۔

2023 میں 4 لاکھ 26 ہزار 951 افراد سعودی عرب ، 2 لاکھ 29 ہزار 894 افراد متحدہ عرب امارات ، 55 ہزار 112 افراد قطر، 60 ہزار 46 افراد عمان، 20 ہزار 905 افراد ملیشیاء، 13 ہزار 345 افراد بحرین، 2914 افراد یونان، 4 ہزار 947 افراد رومینیا اور 4307 افراد عراق منتقل ہوئے۔

متعلقہ خبریں