Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

عاطف گجر کی جانب سے اپنے ڈیرے پراستقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شعیب صدیقی نے عاطف گجر کی دعوت پر یو سی 165 گھوڑے شاہ کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر عاطف گجرکا کہنا تھا کہ آٹھ فروری تک عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کی ٹیم بن کر دن رات محنت کریں گے۔

متعلقہ خبریں