عام انتخابات کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز طوفانی دورے شروع کرنے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسوں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف 20 جنوری کو لیہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے اور 22جنوری کو مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب، 26 جنوری کووہاڑی، 28جنوری کو کراچی اور 30جنوری کو بہاولپورمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز شریف 15 جنوری کو اوکاڑہ، 19 جنوری کو خانیوال، 23 جنوری کو مری اور 25 جنوری کو پشاور اور حویلیاں میں جلسے سے خطاب کریں گی۔



















