پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نے پریس کانفرنس میں پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قربانیوں کی جگہ کنیزوں کی سفارش پر فیصلے ہوئے ہیں، مریم نواز کی کنیزوں نے پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پارٹی نے خود دعوت دی کے میں بھی شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔
نائب صدر راجہ عتیق سرور نے کہا کہ پارٹی پی پی 6 کا ٹکٹ پی پی 7 کے امیدوار کو دینا کوٹلی ستیاں کے ورکرز کی توہین ہے۔



















