الیکشن سے قبل مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں، ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
اس حوالے سے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیں، ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔



















