امریکہ جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ملکیوں کے لیے ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر اسٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی، حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔



















