Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے دوسری جماعت کے ٹکٹس جمع کروانے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

 تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے امیدوار دوسری سیاسی جماعت کے ٹکٹ جمع نہیں کرا سکتے۔

 تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے ایفیڈویٹ کی خلاف ورزی ہے، ایک سیاسی جماعت کا ممبر کسی دوسری جماعت کا ٹکٹ جمع نہیں کرا سکتا۔

متعلقہ خبریں