Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گِرگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور بڑی وکٹ گِرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

مہر اشرف سیال نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق رکن اسمبلی مہر اشرف سیال کو پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پی پی 227 لودھراں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے این اے 155 پر ٹکٹ جمع کروا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں