پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے بہت دباؤ تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کارنر میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صوابی کا پختون ہوں، چیئر مین پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑ سکتا۔ خان نے عزت دی ہے، جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیےمجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔



















