Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اشرف سیال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی اشرف سیال کو پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

   دوسری جانب پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پی پی 227 لودھراں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

واضح  رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے این اے 155 پر ٹکٹ جمع کروا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں