صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دو طرفہ تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے کینیڈا کی ہائی کمشنرلزلی سکین لون کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کینیڈین ہائی کمشنر لزلی سکین لون نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے انعقاد اور جمہوری عمل کے تسلسل کے خواہاں ہیں، صحت مند سیاسی ماحول اور شہریوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند امر ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دو طرفہ تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں، ملک ایک مرتبہ پھر انتخابی عمل کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط منتخب حکومت اور ٹھوس فیصلوں سے وابستہ ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ صرف تنقید کی بجائے تعمیر اور ا_±مید سے یقین تک کا سفر طے کریں گے، ہمارا انتخابی منشور عام آدمی کے مسائل کا حل اور علاقے کی حالت زار کو بدلنا ہے ، ا ن شاءاللہ شاہدرہ میں بھی ترقی اور خوشحالی کے درواز ے کھلیں گے
ملاقات کے بعد عبدالعلیم خان اور لزلی سکین لون دونوں کے مابین تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔



















