پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 33 میں ایک ہی حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما آصف خان، شیرافضل مروت اور عرفان سلیم کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔
قاسم علی شاہ، خالد مسعود، ظہور قادر، الیاس محمد، صمد مرسلین اور رضوان بنگش کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہیں۔
اس کے علاوہ اے این 32 سے انتخابات لڑنے والے جاوید نسیم بھی پی ٹی آئی کا حصہ رہ چکے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پارٹی نے آصف خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور دیگر امیدوار پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں گے۔



















