Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے‘‘

کوئٹہ: الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان سے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی و دیگر انتظامات کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز پر پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی پلان بنایا جائے۔

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

عبدالخالق شیخ نے مزید کہا کہ ووٹرز کی سیکیورٹی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں