Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق بڑی خبر

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 331 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 412 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 419 ملین ڈالر ہوگیا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.328 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.612 ارب ڈالر کا زرمباد لہ ملک ارسال کیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 14.418 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں