کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ یہ الیکشن آفس پر چوتھا حملہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت سے مخالف پارٹیاں پریشان ہیں، ایم کیو ایم پاکستان الیکشن مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن آفس پر پہلا حملہ سہراب گوٹھ پر قائم الیکشن آفس اور دوسرا حملہ مچھر کالونی میں الیکشن مہم کے دوران کیا گیا تھا۔
تیسرا حملہ نیو کراچی الیکشن آفس اور چوتھا حملہ آج گارڈن عثمان آباد پر الیکشن آفس پر کیا گیا۔



















