اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلے کے نشان پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، اگر ہم سپریم کورٹ نا جاتے تو ہماری رٹ ہی ختم ہو جاتی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانونی طور پر صحیح فیصلہ دیا، فیصلہ کے سیاسی اثرات کیا ہوتے ہیں اس کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اب ہر سیاسی جماعت اپنے انٹرا پارٹی انتخابات صحیح طریقے سے کروائے گی۔



















