برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری داخلہ سے برطانوی وزارت داخلہ کے وفد نے برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان سائمن ریڈلے کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور برطانیہ میں جعلی جامعات، اسٹوڈنٹ ویزا پر غیرقانونی مقیم افراد کی حوصلہ شکنی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان سائمن ریڈ لے نے کہا کہ ہم پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے جارہے ہیں، ویزا کے نظام کو آن لائن کرنے سے آسانیاں پیدا ہونگی۔



















