Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 117 سے علی اعجاز بٹر اور این اے 118 سے عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 سے شہزاد فاروق اور این اے 120 سے عثمان حمزہ اعوان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔

این اے 121 کی نشست سے وسیم قادر، این اے 122 سے لطیف خان کھوسہ، این اے 123 سے افضال عظیم ایڈوکیٹ اور این اے 124 سے ضمیر جھیڈو ایڈوکیٹ پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 سے رانا جاوید عمر، این اے 126 سے ملک توقیر کھوکھر اور این اے 127 سے ظہیر عباس کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کیلئے امیدوار ہوں گے۔

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ، این اے 129 سے میاں محمد اظہر اور این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

متعلقہ خبریں