پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقدمے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کے بھائی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ خالد گجر سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حبا فواد، خرم لطیف کھوسہ، چوہدری پرویز الہٰی اور صنم جاوید کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔



















