Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے سرکاری نوکریوں کیلئےعمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نوکریوں میں عمرکی حد میں چھوٹ 23 جون 2024 تک دی گئی ہے۔

سرکاری نوکریوں کے لئے عمر کی حد میں چھوٹ کا فائدہ نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کو ہو گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے سرکاری نوکریوں میں عمر کی حد 43 سال برقرار رکھنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں