عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں اعجاز ڈیال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات ہوئی۔
اعجاز ڈیال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق، صوبائی اسمبلی کے امیدوار سہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔



















