Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیرینہ مسئلہ حل،نادرا نے شہریوں کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی

نادرا نے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا ہے جس کے تحت اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

نادرا حکام کے مطابق ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں، نادرا شکایت کا ازالہ کرے گا۔

مستعد عملہ 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضرہے۔

شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ  7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

شہری اپنی شکایات نادرا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk، چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں