Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

8 فروری کو ہونے والے ملک میں عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امید وار برائے قومی اسمبلی کی حمایت کرنے پر سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

سردار مہتاب عباسی

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کی تنظیمی بنیادی رکنیت خارج کی اور انہیں جماعت سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یاد رہے کہ سردار مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 میں اپنے 35 سالہ حریف اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سردار مہتاب احمد خان نے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور این اے 16 بیبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ انہوں نے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں