Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم آزاد امیدوار کو بڑی حمایت مل گئی

پنڈی بھٹیاں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے محروم آزاد امیدوار کو بڑی حمایت مل گئی ہے۔

سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) شعیب شفیق آرائیں نے لیاقت عباس بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق چیئرمین مسلم لیگ (ن) بابر شفیق آرائیں بھی آزاد امیدوار لیاقت عباس بھٹی سے جا ملے۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 39 میں آزاد امیدوار لیاقت عباس بھٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کیا، اسلام آباد کی تین میں سے دو جنرل نشستوں پر لیگی امیدوار ہوں گے۔

کے پی کے کی قومی اسمبلی کی 45 میں سے 36 جنرل نشستوں پر لیگی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 144 جنرل نشستوں میں سے 131 پر ن لیگ کے امیدوار سامنے لائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 میں سے 25 نشستوں پر ان لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی تمام 16 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں