Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کا صوبہ بلوچستان زلزلے سے لرز اٹھا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 194 کلو میٹر تھی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے تاحال جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں