کراچی: جماعت اسلامی نے کل انٹر میڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹر بورڈ کے باہر کل صبح 11 بجے دھرنا ہوگا، طلباء دھرنے میں اپنی مارک شیٹس لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہلی اور غفلت سے بچوں کو فیل کردیا گیا، ہمارے بچوں سے تعلیم چھین لی گئی ہے، ہم اپنے بچوں کا حق لیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے ساتھ بہت تماشہ ہوگیا، پیپلز پارٹی سندھ میں وڈیرہ شاہی مسلط کرنا چاہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شہر کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے۔



















