Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا

انتخابات سے قبل جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی نے وکلاء ونگ کی بنیاد رکھ دی، عبدالواحد قریشی کی سربراہی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بارز کے سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر صدر آئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف نے پارٹی میں شامل ہونے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بارز کے سینئر وکلاء کا خیر مقدم کیا۔

صدر آئی پی پی اسلام آباد نے عبدالواحد قریشی کو آئی پی پی وکلاء ونگ کا صدر، افتخار بشیر کو سینئر نائب صدر، ایڈووکیٹ یاسرخان کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

چوہدری عبدالرؤف نے کہا استحکام پاکستان پارٹی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے، لوگ جوق در جوق آرہے ہیں، وکلاء کی شمولیت سے پارٹی مضوط ہوگی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین پاکستان کے مخلص ترین سیاستدان ہیں۔

صدر آئی پی پی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا ویژن آگے بڑھائیں گے اور مل کر پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں