Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ ن لیگ نے بڑی وکٹ گرادی

الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف وحید مراد نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس موقع پر پی پی 3 سے ن لیگ کے امیدوار ملک حمید اکبر اور کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحید مراد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس لیے شریک ہو رہا ہوں کیونکہ اس وقت پاکستان کو پاکستانیوں اور نوجوانوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی لائینیں سیدھا کرنے کے لیے میاں نواز شریف کی اشد ضرورت تھی۔

 سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف وحید مراد نے کہا کہ مریم نواز کی بات دہراؤں گا کہ پاکستان سے نواز شریف کے بنائے منصوبوں کو نکال دیں تو باقی کیا بچتا ہے۔

متعلقہ خبریں