معروف پاکستانی سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں۔
سینئر سیاستدان کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ الہٰی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہو گی۔

واضح رہے کہ مرحوم اسپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔



















