Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انور جتوئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

 انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

پی ٹی آئی

 

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

محرم خان نے کہا کہ ہم پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں