Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی لاہور کے سابقہ فنانس سیکرٹری میاں طارق نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 پیپلز پارٹی لاہور کے سابقہ فنانس سیکرٹری میاں طارق نے اپنے دونوں بیٹوں سمیت این اے 127سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا اللہ تارڑ سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

میاں طارق عزیز پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقہ این اے 127کے ذیلی حلقے سے 2013 اور 2018 میں پنجاب اسمبلی کے حلقے کا الیکشن لڑ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ میاں طارق عزیز پیپلز پارٹی لاہور کے سابقہ فنانس سیکرٹری اور سابقہ صدر صوبائی حلقہ بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں