Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل آصف زرداری کا جادو چل گیا

سابق صدر آصف زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

 سابق صدر آصف زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں این اے 127 لاہور کی انتخابی مہم پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام کی حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کے عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، اقلیتوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8 فروری کو پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہو گی، مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے مزید موثر قانون سازی کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی ہی لڑتے دکھائی دے گی، پاکستان کی مسیحی عوام اور پیپلزپارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں