Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزہ اتھارٹی کے قیام کی تجویز حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے اور اتھارٹی کے قیام کیلئے نیا ترمیمی آرڈیننس بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

نئے ترمیمی مجوزہ آرڈیننس کے مطابق ڈیجیٹل امیگریشن، ای ویزا، ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری ہوگا، ائیرپورٹس، بارڈرز اور بندرگاہوں پر بلاتعطل امیگریشن کیلئے ای گیٹس کی سہولت ہوگی۔

مجوزہ آرڈیننس کے مطابق انٹری اور ایگزٹ کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، اتھارٹی کسی قسم کی اہم معلومات کیلئے وفاقی ایجنسیوں کو درخواست کر سکے گی، اتھارٹی کے پاس ریجنل پاسپورٹس افسر اور امیگریشن افسران کی بھرتیوں کا اختیار بھی ہوگا، اور اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل دوران ملازمت کوئی اور کاروبار یا نوکری نہیں کر سکے گا۔

حکومت کو ارسال سمری کے مطابق اتھارٹی کو پاسپورٹ، ویزا، داخلی وخارجی پوائنٹس پر امیگریشن کے اختیارات ہوں گے، بارڈرمینجمنٹ، ای سی ایل، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ، ایف سی ایل کے اختیارات ہوںگے۔

اتھارٹی کے پاس پاسپورٹ اجراء، تجدید، ویزا کے اجراء اور ان حوالوں سے درخواستیں وصول کرنے کیساتھ امیگریشن، پاسپورٹ اور ویزا ڈیٹا ویئرہاؤس بنانے کے اختیارات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں