اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیش گوئی کردی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولی 9 ہزار 415 ارب روپے رہنے کا امکان ہے، تاہم ایف بی آر کا ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ نئے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 1590 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا تخمینہ 11 ہزار 5 ارب روپے ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال براہ راست ٹیکسوں میں 587 ارب روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس وصولی میں 689 ارب روپے اضافے کا تخمینے لگادیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ نئے سال براہ راست ٹیکسوں وصولی 4803 ارب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 4114 ارب روپے وصولی کا تخمینہ ہے۔



















