Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 80 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کے بیٹے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، پولیس نے لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کی گرفتاری کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمل میں آئی، لالہ اسد اللہ پاپا 9 مئی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ خبریں