Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے ہنرمند افراد کی بڑی تعداد کو کینیڈا بھیجنے کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

  زراعت، کنسٹرکشن، صحت کے شعبے میں لیبر کو کینیڈا بھجوایا جائے گا، تمام لیبر کو کینیڈین صوبے البرٹا میں ملازمت کیلئے بھیجا جائیگا۔

اس حوالے سے پاکستان ویسٹرن کینڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے مابین ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت اور کینیڈا کے مابین آئندہ تجارت، انویسٹمنٹ اور سیاحت کے فروغ پر بھی کام کیا جائے گا، متعلقہ افراد کو برٹش کولمبیا، البرٹا، ساسکیچیوان، یوکون اور نوناوت بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غیر رسمی معاہدہ طے پا گیا تھا۔

 محسن نقوی نے معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو جلد ہی کینیڈا میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں