Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو عوام ساتویں بار ایم این اے بنائیں گے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام ساتویں بار ایم این اے بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے نواز شریف کا وفادار سپاہی ہوں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شہر کے لوگوں نے آپ کے نام پر 6 بار ایم این اے بنایا، 8 فروری کو عوام ساتویں بار ایم این اے بنائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا سیالکوٹ میں جلسہ ہو رہا ہے، قائد نواز شریف اسٹیج پر موجود ہیں، ابھی کچھ دیر بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ مریم نواز اور شہباز شریف بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں