Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو شیر دھاڑے گا، ملک میں ترقی کا دور شروع ہوگا، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیر دھاڑے گا، ملک میں ترقی کا دور شروع ہوگا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہیر پھیر کو دفنا کر شیر پر مہر لگانی ہے، لوگ پوچھتے ہیں تیر اور شیر میں کیا فرق ہے، کہتا ہوں تیر پر ایک نقطہ اور لگادیں تو شیر بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر دھاڑے گا، ملک میں ترقی کا دور شروع ہوگا، ن لیگ دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں طلباء کو لیپ ٹاپ اور وظائف دیے گئے، آج ملک کے نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کررہی، کیا آج سیالکوٹ میں ہم کسی کمرے میں جلسہ کررہےہیں؟ آج کا جلسہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عوام کا سمندر 8 فروری کو انکو باہر کردے گا، 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکلے گا۔

متعلقہ خبریں