انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز شاہ پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
اس موقع پر ممتاز شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اختلاف اور تحفظات تھے۔
ممتاز شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے جو ہدایات ملیں گی اس کے تحت کام کروں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔



















