پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ان کے والد حلقے میں ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے ان کے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔



















