Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

نگراں حکومت نے عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیر ملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ مردوں کے ایک لاکھ 47 ہزار 560 خواتین کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں