امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ووٹ کاسٹنگ کو کم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی نے کلین سوئپ کیا، اورنگی ٹاؤن میں بھی مکمل کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کاسٹنگ کم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ دینے نہ جائیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعتیں 35 سال سے مسلط ہیں ان کو عوام مسترد کردیں،ان پارٹیوں نے پہلے بھی لاشوں پر سیاست کی، عوامی سطح پر یہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہزاروں طلبا کا میٹرک کا ریکارڈ موجود ہے جو ہم پیش کرینگے، 11ویں جماعت کے 70 فیصد طلبا فیل ہوئے ہیں، طلبا کو جعلسازی کے ذریعے فیل کیا گیا، وزیرتعلیم کا بیان ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلبا کا فیل ہونا انسانی غلط ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں 80 سے 90 فیصد لوگوں کو محروم کردیا، فیل ہونے والوں میں اکثر طلبا کا میٹرک میں بہت اچھا رزلٹ تھا، ہم نے نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا ہے، طلبا کا میٹرک کا ریکارڈ پیش کرینگے۔



















