Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی تجارت ہوئی، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں۔

  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹالین قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لئے ویزہ سہولیات میں اضافہ کرنے پرغور کر رہے ہیں۔

ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان چند سالوں کے دوران برآمدات و درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوظ تعلقات کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں