Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا پاکستان ہم سب کیلئے ریڈلائن ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی پاکستان ہم سب کیلئے ریڈلائن ہے۔

رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے ہر حدپار کی، عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا، یہ ملک کے بیرونی معاملات اور سیاستدانوں کی تکالیف کے ساتھ بھی کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی باز نہیں آرہے، جیل میں بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں، اب بھی کل پرسوں امریکہ میں 25 مارچ تک لابی اسٹرانگ کی ہے، انکا مقصد پاکستان کے معاملات اور الیکشن کو متنازع کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی، پاکستان کے مفادات کو پوری دنیا کے سامنے مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انکا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی پاکستان ہم سب کیلئے ریڈ لائن ہے، پاکستان کے خلاف کوئی سازشیں کرنے کی کوشش کریگا تو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی، پاکستان کے مفادات کیلئے جو قسم کھائی تھی دونوں نے اسکی بھی خلاف ورزی کی، دنیا بھر میں سائفر آتے ہیں لیکن کوئی سیاسی مفاد کیلئے استعمال نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں